Drama Tere Bin Episode 1 - HAR PAL GEO
Drama Tere Bin Episode 1 - HAR PAL GEO
تعارفی جائزہ
تیرے بن ڈرامہ کی یہ پہلی قسط ہے دیکھنے میں یہ ڈرامہ ٹھیک ہے کہانی کے کرداروں پر بہت ذیادہ توجہ دی گئی جس سے لگتا ہے کہ ڈرامہ دیکھنے والوں میں مقبولیت حاصل کرنے کی بھر پور صلاحیت کا متحمل ہو سکتا ہے۔ میرب جس کا کردار یمنا زیدی پرفارم کر رہی ہے، میرب ایک پرجوش اور حسین و جمیل دو شیزہ ہے جو کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکا شوق دل میں رکھتی ہے۔ اس کی دنیا صرف اور صرف اسکے والدین ہی ہوتے ہیں اور وہ اپنے والدین کی ہر بات پر من و ان عمل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ اس کی مضبوط اور پراعتماد شخصیت اسے اپنے آس پاس کی سماجی ناانصافیوں کے خلاف کھڑا ہونے میں مدد دیتی ہے۔ برعکسں اس کے مرتصم جس کا وہاج علی جو کہ ایک اچھے اداکار کی حثیت سے جانے جاتے ہیں۔ مرتصم کا تعلق ایک طاقتور اور بااثر خاندان سے ہے۔ میرب کی زندگی اس وقت ایک غیر متوقع موڑ لیتی ہے جب اسے اپنے خاندان کےکچھ لوگوں کا اپنی شادی کے بارے میں فیصلہ کئے جانے کے بارے میں پتا چلتا ہے اور اسی خاندان کے کئے گئے فیصلہ کو مجبورا اپنے والدین کی وجہ اسے ماننا پڑھتا ہے کیونکہ وہ پوری کائنات میں اپنے والدین کو ہر دلعزیز رکھتی ہے۔ مرتصم کے خلاف میرب کی نفرت خاندانی راز کے طور پر بڑھتی جا رہی ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ مرتصم کو احساس ہونے لگتا ہے۔ میرب کا اس کے ساتھ متکبرانہ رویہ کو اپنے لئے ایک چیلنج کی حثیت سے سمجھنے لگ جاتا ہے۔ مگردوسری طرف، میرب جو اپنی زندگی کو اپنی مرضی سے گزارنے کی عادی ہے، مرتصم کو بطور زوجہ اسکا حق دینے سے انکار کر دیتی ہے۔ خاندانی روایات اور غیر ضروری سماجی رکاوٹیں جلد ہی ان کی زندگی جذبات و مصائب اور غلط فہمیوں کے ایک سلسلے سے گزرنے لگ جاتی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا تک مشکل ہو جاتا ہے۔ ایک دوسرے سے نفرت کے باوجود کیا میرب، مرتصم کے حقیقی جذبات کو قبول کرے گی یا انا اور عزت نفس انہیں ایک ہونے سے روکے رکھی گی۔
مصنفہ: نوراں مخدوم ڈائریکٹر: سراج الحق پروڈیوسر: عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی
پروڈکشن ہاؤس: 7th اسکائی انٹرٹینمنٹ [ماخذ: ہر پال جیو کا آفیشل یوٹیوب چینل] تو یہاں جاتا ہے.
آئیے پہلے کاسٹ اور کرداروں کی بات کرتے ہیں۔
تیرے بن قسط 1 تحریری اپ ڈیٹ اور جائزہ
ڈرامے کے ابتدائی شاٹ نے مجھے ائے مشت خاک اور دل آویز ہریالی اور سب کی یاد دلا دی۔ واقعہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب مرتصم ایک مزاری ابراہیم سے بات کر رہا ہے جس نے ملک زبیر کے بارے میں شکایت کی تھی۔ وہ جا کر ملک زبیر کا سامنا کرتا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا ہیرو بہادر اور نڈر ہے۔ حویلی میں مرتصم کی والدہ کا کردار بشریٰ انصاری جو کہ ڈرامہ میں بھابھی بیگم کا کردار نبھا رہی ہیں۔ خواتین کے ساتھ انصاف کے حوالے انکا اپنے معاشرے میں کردار مثالی جانا جاتا ہے۔ پھر ڈرامہ میں ملاقات ہیروئن میرب سے ہوتی ہے جو وکالت کرنے کی خواہشمند ہے اور وقاص سے اجازت لیتی ہے۔ لیکن وقاص کو حویلی سے اجازت درکار ہے، ہم نہیں جانتے کیوں؟ ابھی تک. یہ واقعہ اس وقت ختم ہوتا ہے جب مرتصم اور انور میرب کو اپنے گھر لانے کے لیے کراچی چلے جاتے ہیں۔ ڈرامہ کو سنسنی خیز بنانے کے لئے ہیرو، ہیروئن کے علاوہ ایک اور کردار حیا ہے جو کہ سبینہ فاروقی رول پلے کر رہی ہیں سبینہ فاروقی بھی ایک پرکشش دوشیزہ ہیں ڈرامہ میں سبینہ کی انٹری کو بڑا پرتپاک بنا کر یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ میرب کی نسبت سبینہ اپنے لباس کا بہت ذیادہ خیال رکھتی ہیں ڈرامہ میں سبینہ کی انٹری ایک شاندار سفید زرک برک لباس میں ہوتی ہیں جس میں وہ بہت شاندار لگ رہی ہوتی ہے مگر مرتصم اسے بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے.
Reviewed by M@UJI
on
July 26, 2023
Rating:

No comments: